یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ کی بھوربن میں سالانہ ڈسٹری بیوٹر کانفرنس

یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ کی بھوربن میں سالانہ ڈسٹری بیوٹر کانفرنس

  



لاہور(پ ر)کشمیر بناسپتی اورکوکنگ آئل بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ نے یکم اپریل 2016 کوپرل کانٹی نینٹل بھوربن میں اپنی سالانہ ڈسٹری بیوٹر کانفرنس کا انعقاد کیا ۔کانفرنس میں یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈکی منیجمنٹ اور ڈسٹری بیوٹرزنے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز جنرل منیجر سیلز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ کرکیااورٹارگٹ مکمل کرنے پر ڈسٹری بیوٹرز کو مبارکباد دی۔ڈسٹری بیوٹرانسینٹو پروگرام 2015 میں جیتنے والے افراد کی خدمات اورکاوشوں کا اعتراف کیا گیا اوربذریعہ قرعہ اندازی بیش بہاقیمتی انعامات جیسے ریفریجریٹر،UPS ،موبائل فونز، موٹر سائیکل اوربطور گرینڈ پرائزحج پیکیج سے سراہا گیا۔حج پیکیج کا گرینڈ پرائز یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میاں مقبول الرحمان کی جانب سے پیش کیا گیا۔پروگرام کو چار چاند لگانے کیلئے ٹیلی ویژن،سٹیج کامیڈینز کو مدعو کیا گیا۔ حوریا خان کی جانب سے شاندارڈھو ل پرفارمنس پیش کی گئی۔ ملکو اورسارہ رضا نے اپنی آواز کے جادو سے سماں باندھ دیاجسے حاضرین نے خوب سراہا ۔پروگرام کا اختتام بہترین دعوت پر ہوا۔

مزید : کامرس


loading...