چیئر پرسن ٹیوٹاکی جانب سے کوریا کے سفیرکے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(کامرس رپورٹر )چیئر پرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) عرفان قیصر شیخ کی جانب سے کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان کے اعزاز میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے کی تقریب میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی،صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق، سابق صدور لاہور چیمبر میاں محمد اشرف، میاں انجم نثار، شاہد حسن شیخ اور چودھری ظفراقبال،چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ آمنہ چیمہ، صدرڈائیو پاکستان مسٹر پارک چانگ ان ،کنٹری ہیڈ ایل جی الیکٹرانکس پاکستان شن سیونگ ہو، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سامبو پاکستان او سنگ ہون، منیجنگ ڈائریکٹر سام سنگ مسٹر لی جائی ہوان، کوریا میں پاکستان کے سابق سفیر مراد علی، نائب صدر لاہور چیمبر ناصر سعید، معروف صنعتکارسید شاہد علی، محمود غزنوی، میاں نعمان کبیر، طاہر جاوید ملک، فہیم الرحمان کے علاوہ بزنس کمیونٹی اور سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔