برآمد کنندگان کو ٹیکسوں کی مد میں ایک ارب 8کروڑ روپے ٹیکس ریفنڈ کی منظوری

برآمد کنندگان کو ٹیکسوں کی مد میں ایک ارب 8کروڑ روپے ٹیکس ریفنڈ کی منظوری

  



کراچی(آن لائن)حکومت نے برآمد کنندگان کو مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک ارب آٹھ کروڑ روپے کے ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔ان ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے فوراً شروع کردی جائے گی۔وفاقی حکومت نے مالی سال دو ہزار پندرہ کے بجٹ میں غیر روایتی سیکٹرز میں برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد یا اس سے زائد اضافہ کرنیوالے برآمدکنندگان کو مقامی ٹیکسوں میں چار فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔یہ سہولت ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی میسر تھی۔اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب اٹھ کروڑ روپے کے ریفنڈ کے کلیم موصول ہوئے جس کیلئے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو برآمد کنندگان کو ادائیگیوں کی منظوری دے دی ہے۔جن سیکٹرز میں ٹیکس ریفنڈ کی یہ سہو لت دی گئی ان میں مچھلی،گوشت،مصالحہ جات،کھیلوں کا سامان،چمڑے کی مصنوعات،سرجیکل آلات،کٹلری،فرنیچر، فارماسیوٹیکل، الیکٹرک پنکھے،صنعتی مشینری اور دوسرے برقی آلات شامل ہیں۔

مزید : کامرس


loading...