سی سی پی نے اپنی ویب سائٹ کا اردو زبان میںآغاز کر دیا

سی سی پی نے اپنی ویب سائٹ کا اردو زبان میںآغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)عوام تک معلومات کی شفاف اور آسان رسائی یقینی بناننے کے لیے اور سپریم کورٹ کے پچھلے سال دیے گئے حکم کے مطابق کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ویب سا ےئٹ کا اردو زبان میں آغاز کر دیا ہے۔اب سی سی پی کی انفورسمنٹ،ایڈواکسی اور دیگر تمام سرگرمیوں کی معلومات اردو ویب ساےئٹ پر دستیاب ہوں گی جو کہ عام عوام اور سٹیک ہولڈرز کے لیے بہت مفید ثابت ہو ں گی۔سی سی پی سٹیک ہولڈرزکی آسانی کے لیے اپنے مر جر فائیلنگ کے نظام کی آٹومیشن پر جدیدعالمی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے جس کا جلد ہی آغاز کر دیا جائے گا۔ حا ل ہی میں شروع کیا گیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سٹیک ہولڈر ز کے لیے شکایات کے اندراج اور اس کے بروقت حل میں مددگار ثابت ہو ا ہے ۔ اس کے علاوہ سی سی پی کمپی ٹیشن ایکٹ 2010 کے اردو ترجمے کے بھی آخری مراحل میں ہے جو کہ جلد ہی اردو ویب سائٹ پر دستیاب ہو گا۔

مزید :

کامرس -