اداکار سکاٹ ایسٹ وڈ فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ‘‘کی کاسٹ میں شامل

اداکار سکاٹ ایسٹ وڈ فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ‘‘کی کاسٹ میں شامل

  



لاس اینجلس (اے پی پی) اداکار سکاٹ ایسٹ وڈ کو فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ‘‘کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا،سکاٹ ایسٹ وڈ اداکارہ چالیزے تھرون کے بعد فلم فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ کی نئی کاسٹ کے طور سامنے آئے ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی،سکاٹ فلم میں آنجہانی اداکار پال والکر کی جگہ لیں گے،30 سالہ سکاٹ ایسٹ وڈ نے کہا ہے کہ ان کو فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس کا حصہ بننے کی بے حد خوشی ہو رہی ہے اور وہ شوٹنگ کی ابتداء کیلئے بے تاب ہیں تاکہ باقی کاسٹ سے مل سکیں،انھوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ایک خاندان کی طرح بن جاتا ہے جس میں سب کو ایک دوسرے کا خیال ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے دل کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے،انھوں نے کہا کہ پال والکر نہ صرف ان کے اچھے دوست تھے بلکہ ان کے بھائی کی طرح تھے جن کو وہ اب بھی یاد کرتے ہیں۔

مزید : کلچر