اداکارہ وماڈل کرن تعبیر کی پہلی فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری

اداکارہ وماڈل کرن تعبیر کی پہلی فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کی پہلی فلم تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جسے سال رواں میں ریلیز کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کرن تعبیرکو ڈائریکٹر فرجاد اور مینو نے اپنی نئی فلم’’جیون ہاتھی‘‘میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے جس میں بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ بھی اہم رول کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں حنادلپزیر،نمرہ بچہ،سمعیہ ممتاز،سیفی اور عدنان جعفر شامل ہیں۔فلم کا سکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا۔اس بارے میں کرن تعبیر نے’پاکستان‘‘ کوبتایا کہ’’جیون ہاتھی‘‘کامیڈی فلم ہے جس کا سکرپٹ بہت ہی اچھا لکھا گیا ہے ۔شائقین کو فلم دیکھنے کے بعد یہ شکایت نہیں ہگی کہ پاکستان میں اچھی فلم نہیں بن رہی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے بالی وڈ سٹار نصیرالدین شاہ کے ساتھ بھی کام کا موقع ملا جو میرے کیرئر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کرن تعبیر نے کہا کہ میں اپنی فلم بارے بہت پرامید ہوں لیکن مزید فلموں میں کام کا فیصلہ’’جیون ہاتھی‘‘کی ریلیز کے بعد ہی کروں گی۔کرن تعبیر نے مزید بتایا کہ میں ان دنوں تین سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ۔

یاد رہے کہ فرجاد اور مینو ’’جیون ہاتھی‘‘سے قبل’’زندہ بھاگ‘‘جیسی فلم بناکر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...