ایلٹن جان فلم ’’ دی کنگز مین‘‘کے سیکوئیل میں کام کریں گے

ایلٹن جان فلم ’’ دی کنگز مین‘‘کے سیکوئیل میں کام کریں گے

  



لندن (اے پی پی)برطانوی میوزک لیجنڈ سر ایلٹن جان فلم ’’دی کنگز مین-دی سیکرٹ سروس‘‘کے سیکوئیل میں کام کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایلٹن جان فلم کے سیکوئیل’’کنگز مین-دی گولڈن سرکل‘‘میں کاسٹ کئے گئے ہیں جس میں وہ خود کا کردار یعنی اپنے اصل تشخص موسیقار اور گلوکار ایلٹن جان ہی ہوں گے۔ایلٹن اس سے قبل فلموں کے لئے وائس اوور اور موسیقی دے چکے ہیں۔

فلم کے ہدایتکار واگن ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ہیلے بیری،پیڈرو پاسکل،جولیان مور اور مارک سٹرانگ شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...