یورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹیں لین دین کے آغاز پر متوازن رہیں

یورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹیں لین دین کے آغاز پر متوازن رہیں

  



لندن(آن لائن)اس ہفتے زیادہ منافع حاصل کرنے کے بعد لین دین کرنے والوں کا تھوڑا رکنے کے پیش نظر یورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹیں لین دین کے آغاز پر متوازن رہیں۔ابتدائی لین دین میں بنک آف انگلینڈ کے شرح سود کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل لندن کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس 0.3فیصد کمی کے ساتھ6342.93 پوائنٹس ہوگیا۔

یوروزون میں گزشتہ روز بند ہوتے وقت کی سطحوں کے مقابلے میں فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس30انڈیکس تقریباً0.2فیصد اضافے کے ساتھ10042.28پوائنٹس جبکہ پیرس میں سی اے سی40انڈیکس تقریباً0.1فیصد کمی کے ساتھ4487.22ہوگیا۔ایشیائی مارکیٹیں نیویارک میں منافعوں کی پیروی کرتے ہوئے جہاں لین دین کرنے والوں نے وال سٹریٹ کی بڑی کمپنی جے پی مورگن چیس سے حیران کن طور پر منافع کمایا،منگل کو مسلسل دوسرے سیشن میں بڑھ گئے۔#/s#

مزید : کامرس