گندم کی خریداری مہم ، محکمہ خوراک کے تمام متعلقہ اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر نے کافیصلہ

گندم کی خریداری مہم ، محکمہ خوراک کے تمام متعلقہ اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر ...

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ )20 اپریل سے شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں محکمہ خوراک کے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ گندم کے تمام خریداری مراکز اتوار کوہفتہ وار تعطیل کے باوجود بھی کھلے رکھنے کااعلان کردیاگیاہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں5لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف پوراکرنے کیلئے 38خریداری مراکز قائم کرکے وہاں تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ میں گندم کی خریداری کے سلسلے میں ترتیب دی گئی پالیسی پر عملدرآمدکویقینی بنایا جائیگاجبکہ اس سلسلہ میں شفافیت کویقینی بنانے کیلئے ضلعی،تحصیل اور سینٹر کمیٹیوں کو فعال رکھنے کے علاوہ مؤثر مانیٹرنگ کیلئے دیگر ذرائع بھی استعمال کے جائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...