پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے تین روزہ مندی کے بعد جمعرات کے روز مارکیٹ میں تیزی کارحجان دیکھاگیااور کے ایس ای100انڈیکس33600پوائنٹس سے بڑھ کر33700پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب سے زائد روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں کی پیٹرولیم ،سیمنٹ ،بینکنگ ،ٹیلی کام ،فرٹیلائزر اور ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس33700اور33800پوائنٹس کی دو بالائی حد عوبر کر گیا لیکن کاروبار کے اختتام تک انڈیکس33800پوائنٹس کی حد کو برقرا ر نہ رکھ سکا ۔جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں121.49پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس 33646.10پوائنٹس سے بڑھ کر33767.59پوائنٹس کی سطح پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 53.98پوائنٹس کے اضافے سے19570.75پوا ئنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23109.74پوائنٹس سے بڑھ کر23139.10پوا ئنٹس پربند ہوا۔جمعرات کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں6 ارب 65 کروڑ 84لاکھ21ہزار60 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم69 کھرب 61 ارب 73کروڑ73لاکھ47ہزار96روپے سے بڑھ کر 69 کھرب68ارب39کروڑ57لاکھ68ہزار156روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں جمعرات کے روز18کروڑ87لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو9ارب ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز 18 کروڑ77لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے۔

اور ٹر یڈنگ ویلیو8ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر335کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے205کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،114 میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے ٹی آرجی پاک لمیٹڈ3کروڑ33لاکھ،بائیکوپیٹرولیم1کروڑ54لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی1کروڑ50لاکھ،دیوان سیمنٹ1کروڑ7لاکھ اورنیشنل بینک74لاکھ34ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے یونی لیورفوڈز کے بھاؤ میں75روپے اور سیمنس پاک کے بھاؤ میں33.85روپے کا اضا فہ جبکہ فلپس مورس کے بھاؤ میں85.50روپے اورپاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں59.40رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔#

مزید : کامرس