پاک سر زمین کے کارکن پر حملے کے الزام میں اے پی ایم ایس او کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

پاک سر زمین کے کارکن پر حملے کے الزام میں اے پی ایم ایس او کے کارکنوں کے خلاف ...
پاک سر زمین کے کارکن پر حملے کے الزام میں اے پی ایم ایس او کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

  



کراچی (مانٹیرنگ ڈیسک)شہرقائد میں پاک سر زمین پارٹی کے کارکن کے گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے طلباءکے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے کارکن راحیل کے گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں ایم کیوایم کے سٹوڈنٹ ونگ اے پی ایم ایس او کے طلبا کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔مقدمے میں سرفراز ،دانش ،فرد اور علی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ۔مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں ۔

مزید : کراچی


loading...