سابق سربراہ نیشنل کر کٹ اکیڈمی مدثر نذر نے دوبارہ چارج کیلئے رضام

سابق سربراہ نیشنل کر کٹ اکیڈمی مدثر نذر نے دوبارہ چارج کیلئے رضام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ند

لاہور(آئی این پی)سابق آل راؤنڈرمدثر نذر کوڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنائے جانے کا امکان ، سابق کر کٹر نے ذمہ داری سنبھالنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔سابق آل راؤنڈر کرکٹ کے انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وہ اس وقت دبئی میں آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ وابستہ ہیں، مدثر اس سے قبل اسی حیثیت میں پی سی بی کیلئے بھی کام کرچکے ہیں،ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کا عہدہ بھی ان کے پاس رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کی مدثر نذر سے بات چیت جاری ہے۔انھوں نے ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا عہدہ سنبھالنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی، البتہ مکمل اختیارات مانگ لیے ہیں،انھوں نے یہ یقین دہانی طلب کی کہ کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی، آئندہ ہفتے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی دبئی میں ہونگے، اس دوران ان کی مدثر نذر سے ملاقات میں حوصلہ افزا پیش رفت کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ سابق کرکٹر کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا ذہن بنا چکا،اگرچہ وہ اس وقت آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔