پریشر ہارن اور تیز رفتاری،عوامی شکایات پر 19بسوں کے چالان
لاہور ( اپنے خبر نگار سے)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں معیاری آرام دہ اور محفوظ سفری سہولتوں کے فروغ کے لئے اربن ٹرانسپورٹ کلچر میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ایل ٹی سی اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی جانب سے روٹ نمبر23بی پر چلنے والی بسوں کے بارے میں ایل ٹی سی کو متعدد شکایات موصول ہوئیں جس کے مطابق اوقات کے دوران بسوں کے ڈرائیوروں کا پریشرہارنزکا بے جا استعمال مقررہ اسٹاپ کی بجائے غلط جگہوں پر تیز رفتاری سے چلناشامل تھا ان شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل ٹی سی کے شعبہ انفورسمنٹ نے اس روٹ پر چلنے والی بسوں کو پہلے وارننگ جاری کی لیکن اس پر آپریٹر کی جانب سے کوئی عمل درآمدنہ کیا گیا لہذا ایل ٹی سی کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خصوصی ٹیم کی تشکیل دی گئی جس نے موٹر موبائل انسپکٹر کے زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے قینچی سے پھاٹک تک مستقل ناکہ لگا کر بھرپور قانونی کاروائی کرتے ہوئے 19بسوں کے چالان کئے گئے اس کارروائی کا مقصد قانون کی پاس داری کرنا اور شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے