سوشل سیکیورٹی ہسپتال فیصل آباد کے زچہ بچہ سنٹرمیں سہولیات فراہم کر رہے ہیں،اشفاق سرور

سوشل سیکیورٹی ہسپتال فیصل آباد کے زچہ بچہ سنٹرمیں سہولیات فراہم کر رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ صنعتی کارکنوں، مزدوروں اوراُن کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ ادارہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے زیر انتظام فیصل آباد میں 100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر میں آؤٹ ڈور اور مرض کی تشخیص کی سہولیات کا آغاز ہو چکا ہے یہ سنٹر جدید سہولیات سے مزین سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ اور فیصل آباد کے مزدور وں اور اُن کے اہل خانہ کے لئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے جہاں زچہ و بچہ کے لئے 2 نئی ایمبولینس ،10 بستروں پر مشتمل ایئرکنڈیشنڈ ایمرجنسی وارڈ، میجر گانئی آپریشن سنٹر ، لیبارٹری ، فارمیسی، فیملی پلاننگ ، نیونا ٹولوجی، اینٹینٹل روم، جدید الٹرا ساؤنڈ و دیگر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں اس حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری لیبر نوازش علی کھوکھر، کمشنر سوشل سیکورٹی منصور قادر ، ڈائریکٹر میڈیکل ناصر جمال پاشا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید کھوکھر، ایم ایس فیصل آباد ڈاکٹر محمد یونس، ڈائریکٹر آرٹیٹکچر رانا عتیق، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اویس و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔