پرائس مجسٹریٹوں کے 736مقامات پر چھاپے،84گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 736مقامات پر چھاپے،84گرانفروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 736مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر10 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ14,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،59افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر84افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔