حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں ناکا م ہوچکی ہے،مجاہد مقصود

حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں ناکا م ہوچکی ہے،مجاہد مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے کہا ہے کہ حکو مت عوام سمیت تاجروں کے مسائل حل کر نے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جبکہ بجلی کی لو ڈشیڈنگ نے کاروباری سر گر میوں کو ماند کر دیا ہے ۔حکو مت وقت ہوش کے ناخن لے اور شہریوں کے بنیادی مسائل حل کر نے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ے ۔ گزشتہ روز تاجروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے مجاہد مقصو د بٹ کا کہنا تھا کہ پل اور سڑکیں تعمیر کرکے گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،مسلم لیگ ن میڑوبس اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں کو اپنی کارکردگی قرار دے رہی ہے جبکہ ان منصوبوں سے عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،بھاری سبسڈی دے کر یہ میڑو بس چلائی گئی ہے ،عوام کو اس منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ،یہ منصوبہ سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جو معاہدے کئے ہیں ان کے بارے بھی حقائق سامنے آنے چاہیں ،عوام کو علم ہونا چاہیے کہ ان سے ووٹ لینے والوں نے ملک سے کیا سلوک کیا ہے اور کس طرح ان کا پیسہ لٹا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔انھوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں۔