ٹیکسوں میں زمینی حقائق کے مطابق ردو بدل کرنا ہو گا،میاں سلیم
لاہور (کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری و تاجر رہنما میاں سلیم نے آنے والے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ٹیکسیزمیں زمینی حقائق کے مطابق رد وبدل کرنا ہوگا۔ جس سے ٹیکس چوری میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بے جا ٹیکسیز کی بھرمار جیسے ووہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرکے ون ٹیکس سسٹم کو نافذ کیا جائے۔تاکہ ٹیکس دینے والے کو معلوم ہو کہ کیا دینا ہے اور لینے والے کو بھی پتہ ہو کہ کیا لینا ہے اور ایف بی آر کو بھی پتہ ہونا چاہیے کہ انہیں کیا ملنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو جائے تو نہ تو ایمنسٹی سکیمیں دیناپڑیں گے اور نہ ہی ٹیکس چوری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے تا جر برادری کا درینہ مطالبہ ہے کہ وڈہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ ،سیلز ٹیکس کے ریٹ میں کمی اور انکم ٹیکس سیلف اسسمنٹ سکیم کی رقم بڑھا کر 5کروڑ کی جائے