نیب کو دباؤ میں لا کر کام کرنے سے روکا جارہا ہے،ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ نیب کو دباؤ میں لاکر پنجاب میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے ،نیب کی کاکردگی پر تنقید کرنے والوں کو عوام جانتے ہیں ،یہ وہی لوگ ہیں جو اورنج لائن پراجیکٹ پر قرض ملنے جشن مناتے ہیں اور مبارک باو وصول کرتے ہیں۔، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام دووقت کی روٹی کوترس رہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب کے لئے نیا ہیلی کاپٹر خریداجارہا ہے ،اس نئے ہیلی کاپٹر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری کس نے دی اس بارے پنجاب اسمبلی لا علم ہے۔