بجٹ میں تاجروں کی تجاویز شامل کرنا اچھی روایت ہے،راؤ خورشید علی

بجٹ میں تاجروں کی تجاویز شامل کرنا اچھی روایت ہے،راؤ خورشید علی

  



لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آئندہ بجٹ 2016-17میں چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کی مشاورت سے بجٹ سازی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہوگا کیونکہ تاجروں کی مشاورت کے بغیر بنائے گئے بجٹ کی وجہ سے تاجروں اور حکومت کے درمیان کئی طرح کے مسائل جنم لینے کا اندیشہ موجود ہے تاہم حکومت بجٹ سازی میں پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے بھجی جانے والی تجاویز پر غوروخوص کرتے ہوئے بجٹ میں شامل کرے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے لیکن حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ تاجروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرے جو اسی صورت ممکن ہو سکتا ہے کہ بجٹ سازی کے عمل میں تاجر برادری کے حقیقی نمائندوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز اور سفارشات کو بجٹ سازی کا حصہ بنایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...