توہین رسالت کے ملزما ن کو پھانسیاں دی جائیں،علامہ ریاض شاہ

توہین رسالت کے ملزما ن کو پھانسیاں دی جائیں،علامہ ریاض شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے ملزمان کو پھانسیاں دی جائیں۔ قانونِ ناموس رسالت کو دنیا کی کو ئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا لازمی تقاضا ہے۔
نظام مصطفی کا نفاذ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔سیکولر لابی اسلام دشمنی سے باز آجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ ضیا ء العلوم میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اہل حق ارض وطن کی حفاظت و سا لمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مسلم امہ کے اتحاد کیلئے عملی کوششوں کی ضرورت ہے۔قرار داد مقاصد پر عمل یقینی بنایا جائے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں لبرل ازم کی کو ئی گنجائش نہیں۔ اہل سنت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔قادیانیوں کی اسلام و پاکستان دشمن سازشوں کا راستہ روکیں گے۔غیر شرعی قانون سازی ناقابل قبول ہے۔ممتاز قادری راہِ عشق کا شہید ہے۔ اہلسنّت رہنماؤں پر قائم جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں۔