گوادر بندر گاہ ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے،شاہد نذیر

گوادر بندر گاہ ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے،شاہد نذیر

  



لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے گوادر بندرگاہ کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ علاقائی تجارت کا مرکز بننے سے ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ ،ملکی برآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہو گا جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بند رگاہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبے ہیں جو دشمن ممالک کو کھٹک رہے ہیں اسی لئے دشمن ممالک پاکستان کی ترقی کے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کی نت نئی سازشیں کر رہے ہیں لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو بروقت اور کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ٹھان لی ہے مسلم لیگ (ن) آئندہ نسلوں خوشحال اور محفوظ پاکستان دینے کے مشن پر گامزن ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...