بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جون میں امریکہ کا دورہ متوقع

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جون میں امریکہ کا دورہ متوقع

  



نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا رواں سال جون میں امریکہ کا دورہ متوقع ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگرچہ نریندر مودی کے دورے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی تاہم امکان ہے کہ وہ دیگر حکومتی عہدیداروں کے ہمراہ جون کے پہلے ہفتے میں یہ دورہ کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی یہ دورہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جس میں وہ امریکی صدر سمیت دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...