دوکزنوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم تاحال فرار،دوگرفتار

دوکزنوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم تاحال فرار،دوگرفتار

  



لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )برکی میں دیرینہ عداوت پر مخالفین کی فائرنگ سے جا ں بحق ہو نے والے دونوں کزنو ں کا مر کزی ملزم شفیق عر ف لالوکو پو لیس تاحا ل گرفتا ر نہ کر سکی جبکہ پو لیس نے د عو یٰ کیا ہے کہ 2افرا د کو حرا ست میں لے لیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق دہرے قتل کا یہ واقعہ برکی کے علاقہ پنگالی گاؤں میں پیش آیاتھا۔ جہاں دیرینہ عداوت پر لالو گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی اوردو کزن 30 سالہ عمران اور 28 سالہ ذوہیب کو قتل کر دیاتھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اوردو ملزما ن کو پو لیس نے گرفتا ر کر لیا ہے جبکہ مر کزی ملزم شفیق عر ف لا لو کو پو لیس تا حا ل گرفتا ر نہ کر سکی ہے۔

مزید : علاقائی