سید محسن عباس یورپ کے کامیاب دورے کے بعد جنوبی افریقہ پہنچ گئے

سید محسن عباس یورپ کے کامیاب دورے کے بعد جنوبی افریقہ پہنچ گئے

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کی عوامی و سماجی شخصیت سید محسن عباس یورپ کے کامیاب دورے کے بعد جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر نے جوہانسبرگ ائیر پورٹ پر سید محسن عباس کا استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا یورپ کا دورہ بہت ہی کامیاب رہا ہے جس پر میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں،سید محسن عباس نے کہا کہ شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس کا اجراء میاں جاوید لطیف کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔اس سہولت سے شیخوپورہ کے عوام کو بڑی سہولت مل گئی ہے جس پر ہم میاں جاوید لطیف کے شکر گزار ہیں،انہوں نے کہا کام کی وجہ سے میں پاکستان سے جلدی آ گیا انشاء اللہ بہت جلد پاکستان آ کر میاں جاوید لطیف کا استقبال کروں گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...