مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی خفیہ شادی رچائے جانے کا انکشاف

مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی خفیہ شادی رچائے جانے کا انکشاف

  



مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی عبرانی میڈیا نے مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی بارے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حال ہی میں ایک یہودی تنظیم نے خفیہ طور پر یہودی آباد کاروں کی شادی کی تقریب مسجد اقصیٰ میں منعقد کی تھی۔اسرائیلی عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی آباد کار جوڑیکی شادی کا اہتمام ’ہیکل انسٹیٹیوٹ‘ نامی ایک انتہاء پسند گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ شادی کے تمام مذہبی رسومات یہودی ربی حاییم ریچمان نے ادا کیں۔ ریچمان مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا سب سے بڑا پرچارک ہے۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ یہودی جوڑی کی مسجد اقصیٰ میں منعقدہ تقریب نہایت راز داری میں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنیوالے یہودیوں کی نبیذسے تواضع کی گئی۔ شادی کی تمام رسوم حضرت موسیٰ ؑ اور بنی اسرائیل کی تعلیمات کی روشنی میں ادا کی گئیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...