ٹریفک کی مسلسل روانی ، 20اہم شاہراؤں کی دوبارہ ڈیزائننگ کا فیصلہ

ٹریفک کی مسلسل روانی ، 20اہم شاہراؤں کی دوبارہ ڈیزائننگ کا فیصلہ

  



 لاہور(اقبال بھٹی)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے بہاؤمیں روانی لانے کے لئے20اہم شاہراہوں کی ری ڈیزائننگ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،جیل روڈ سمیت ملتان روڈ ، رنگ روڈ،شالامارلنک روڈ،گڑھی شاہو روڈکے علاوہ دیگر اہم شاہرائیں شامل ہیں جن پر موجود64کٹ بند کر کے35 مناسب جگہوں پر یو ٹرن بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور ساتھ ہی ایسے45پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر تجاوزات قائم ہیں اور ان کو بھی ختم کرنا ہے ،تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی مسلسل روانی کیلئے سڑکوں کو کشادہ کرنے کے سلسلے میں ایک رپورٹ تیا ر کی گئی ہے کیونکہ جیل روڈ پر تین کالجوں میں چھٹی کے مقامات اور پنجاب کارڈیالوجی کے سامنے ٹریفک رواں رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس حوالے سے جب ٹیپا(ایل ڈی اے)افسران سے بات کی گئی کہ اربوں روپے سے تیار کی جانے والی سڑکوں کی ڈیزائنگ پہلے کیوں ایسی نہیں بنائی گی کہ جس کو اب ری ڈیزائن کیا جارہاہے کیااس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہوتا اس پر افسران کاکہنا تھا کہ کسی بھی منصوبے کی ڈیزائننگ ٹیپا(ایل ڈی اے)نہیں کرتا ،یہ کام نیسپاک کا ہے نیسپاک تو ڈیزائنگ کے معاملے میں ٹیپا (ایل ڈی اے)سے مشاورت بھی نہیں کرتا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت لاہور میں جتنے بھی بڑے بڑے منصوبے ہیں ان سب کی ڈیزائننگ نیسپاک ہی کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں تو صرف بنا بنایا نقشہ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے مطابق کام کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1