معیشت مستحکم ہونے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے،ناصر سعید

معیشت مستحکم ہونے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے،ناصر سعید

  



لاہور(پ ر)تاجر راہنما و مسلم لیگ (ن )ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدر ناصر سعیدسیاسی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور ملکی معیشت مستحکم ہونے کے باعث ملک میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ صنعتکار و تاجر برادری پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ ناصر سعیدنے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ( ن) ٹریڈنگ ونگ کے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد بخاری نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے چین سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔حکومت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس معاشی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گیء ہے جس کی بدولت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1