عام عوام پارٹی متوسط کو ان کے حقوق دلائے گی ، سہیل ضیاء بٹ

عام عوام پارٹی متوسط کو ان کے حقوق دلائے گی ، سہیل ضیاء بٹ

  



 لاہور (فیصل شامی،تصاویر ذیشان منیر )خدارا اب سیاستدان عوام کو لوٹنا بند کر دیں ،ہمیں اقتدار کا لالچ نہیں طویل عرصے تک قائدین سے وفا داری نبھائی جیلیں بھی کاٹیں لیکن مجھے کسی سے کسی قسم کا کوئی گلہ نہیں ان خیالات کا اظہار عام عوام پارٹی کے چیئرمین سہیل ضیاء بٹ نے گذشتہ روز پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سہیل ضیاء بٹ نے کہ میں اسوقت سے میاں نواز شریف کے ساتھ ہوں جب وہ تحریک استقلال میں تھے ہم ہمیشہ میاں صاحب کے ساتھی رہے وہ کبھی وزیر رہے تو کبھی وزیر اعلیٰ اور کبھی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے لیکن میں ہمیشہ انکے ساتھ رہا میں نے ہر دور میں قائدین سے وفا داری نبھائی ،مصطفی کھر کے خلاف تحریک اغواء کیس میں تحریک چلانے میں بھی پیش پیش رہے انھوں نے بتایا کہ زمانہ طالبعلمی سے ہی سیاست کا شوق تھا میدان سیاست میں قدم رکھے چالیس سال ہو چکے ہیں ،مشرف اور وٹو دور میں بھی جیل کاٹی اس سے پہلے بھی مختلف ادوار میں بھی جیلیں کاٹیں لیکن کبھی بھی اپنے اصولوں پر سودے بازی کی نہ ہی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی میرا بیٹا 2008 میں رکن اسمبلی منتخب ہوا ، پھر2013میں میرے بیٹے کو ٹکٹ نہیں دی گئی جس وجہ سے مسلم لیگ( ن) ہمارے حلقے سے تینوں سیٹیں ہار گئی اایک دفعہ پہلے بھی1988 میں مجھے ٹکٹ نہیں دی گئی تھی ،اور اس وقت بھی لیاقت بلوچ، میاں محمود الرشید اور احسن اللہ وقاص کو ٹکٹیں دی گئیں جو الیکشن ہار گئے تھے ،انکا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام ان کے ساتھ تھی اور ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عام آدمی کو پذیرائی ملے اس لئے عام لوگ پارٹی بنائی انھوں نے بتایا کہ ہماری پارٹی کا منشور وہی ہیجو اللہ کے آخری نبی ﷺ نے واضح کیا ہے ، میرا سرمایہ غریب مظلوم اور مفلوک الحال عوام ہے جن کا استحصال کیا جا رہا ہے سہیل ضیاء بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی کمنٹمنٹ کی وہ پوری کی 40 سال پارٹی سے وفا داری نبھائی قائدین سے وفا کی جس کا نتیجہ یہ ملا کہ مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو جیل ہوئی میرے بھائیوں نے بھی میری وجہ سے ناحق جیل کاٹی لیکن اسکے باوجود بھی مجھے وفا داری کا کوئی پھل نہ ملاایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سیاستدانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اب پاکستانی قوم کو لوٹنا چھوڑ دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا ضمیر زندہ ہے میں نے کبھی آجتک مفاداتی سیاست نہیں کی ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا ملک صرف مریم نواز حمزہ شہباز اور بلاول کے لئے ہی نہیں بلکہ اس ملک میں کروڑوں لوگ بستے ہیں جنکے حقوق کا تحفظ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کی ترجیحات میں اولین ترجیح یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کر کے قومی اثاثہ جات کو محفوظ کیا جائے سب ا سوقت ختم ہو سکتا ہے جب سرمایہ دار انہ نظام ختم کیا جائے، ہماری قوم کو ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو گلی محلے کے نوجوانوں کو بھی ایوان میں بٹھا سکے۔انہوں نے کہا ہم عام آدمی کو انصاف گھر کی دہلیز پر دلوانے کی کوشش کرینگے کوئی قانون سے بالا تر نہیں قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہئے۔ سہیل ضیاء بٹ نے کہا کہ انکی پارٹی میں کوئی سرمایہ دار نہیں ہو گا جب غریب کے بچے ایوان میں بیٹھیں گے تو از خود تمام مسائل حل ہو جائینگے ۔انہوں نے کہا عام عوام پارٹی میں اقلیتوں سمیت سب کا حصہ ہے انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے عوام اور تمام ادارے متحد ہونے ضروری ہیں، پارٹی میں دنیا بھر سے لو گ شامل ہونے کے لئے رابطے کر رہے ہیں ہم نے سیاست دانوں، ڈکٹیٹروں،مذہبی جماعتوں سمیت سب لیڈروں کو موقع دیا اب عام عوام پارٹی کو بھی موقع ملنا چاہیے،۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...