موشعے یعلون نے اسرائیلی فوجی جنرل کو وزارت دفاع کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا

موشعے یعلون نے اسرائیلی فوجی جنرل کو وزارت دفاع کا ڈائریکٹر جنرل تعینات ...

  



مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلئے میجر جنرل اودی آدم کا نام تجویز کیا ہے جو بریگیڈیئر جنرل ڈان ھرئیل کی جگہ یہ عہدہ سنبھالینگے ۔اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل اوڈے آدم وزیردفاع موشے یعلون کے پسندیدہ جنرل ہیں اور وہ انہیں اپنی منشاء کے مطابق وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سونپا چاہتے یں۔عبرانی میڈیا کے مطابق نوتجویز کردہ ڈی جی وزارت دفاع جنرل اوڈے آدم 1958 ء میں اسرائیل میں پیدا ہوئے اور وہ پچھلے 30 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ فوج میں باقاعدہ لڑاکا فورس کیساتھ کئی لڑائیوں میں قیادت بھی کرچکے ہیں۔ وہ اپنے فوجی کیرئیر میں آرمرڈ بریگیڈ کے سربراہ، ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے سربراہ رہے ہیں۔

اسرائیلی ملٹری انڈسٹریل کونسل نے انہیں 2006 ء میں شمالی ریجن کا چیف اور 2008 ء سے 2013 ء تک جوہری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات کیا۔

وہ لبنان میں پہلی اور دوسری جنگ جبکہ پہلی اور دوسری فلسطینی تحریک انتفاضہ کے دوران بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...