وارڈن کاٹرک ڈرائیور پرتشدد،ناک کی ہڈی توڑدی

وارڈن کاٹرک ڈرائیور پرتشدد،ناک کی ہڈی توڑدی
وارڈن کاٹرک ڈرائیور پرتشدد،ناک کی ہڈی توڑدی

  



لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شیرا کوٹ میں ٹریفک وارڈن نے منی ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ جس سے 55 سالہ ڈرائیور کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ پو لیس نے کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ٹریفک وارڈن کی جانب سے شہریوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ شیرا کوٹ میں منی ٹرک ڈرائیور طا رق ٹریفک وارڈن کے تشدد سے زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امدا د کے لئے سروسز ہسپتا ل ایمرجنسی میں منتقل کر دیا ،گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ طارق کے اہل خانہ کی جانب سے ٹریفک وارڈن کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ تھانہ شیرا کوٹ میں ٹریفک وارڈن کیخلاف مقدمے کی درخواست بھی دے دی گئی۔ طارق نے الزام لگایا کہ متعلقہ پولیس ہم پر صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...