تعلیم فروغ کے منصوبے کے لیے عالمی بینک 2.5 ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کرے گا ٗمشعل اوباما
واشنگٹن (این این آئی) امریکی خاتونِ اول مشعل اوباما نے کہا ہے کہ کم آمدن والے ملکوں میں آئندہ 5 برسوں کے دوران بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے منصوبے شروع کرنے کے لیے عالمی بینک 2.5 ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کرے گا مشعل اوباما نے واشنگٹن میں اِس بات کا اعلان کرتے ہوئے نے کہا کہ دنیا بھر کی لاکھوں بچیوں کے روشن مستقبل کے لیے، تعلیم کے میدان میں سرمایہ کاری کرنا ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ اْنہوں نے کہا کہ ایسا کرنا لڑکیوں کے خاندانوں، اْن کی برادریوں اور ملکوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہوگا۔اْنھوں نے مزید کہا کہ دراصل یہ عمل لڑکیوں کی غیرمعمولی ذہانت پر اعتماد کا اظہار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ اعلان انتہائی خوش آئند ہے، جس عمل سے انقلابی نتائج برآمد ہوں گے اور بہت سے اعتبار سے اس سے خواتین میں بہتری آئے گی، بچیوں کی تعلیم کا معاملہ انتہائی اہم ہے، جس پر تحقیق اس نتیجے کی حامی ہے، ایسی خواتین صحت مند خاندان کا باعث بنتی ہیں، نوزائدہ بچوں کی اموات کی شرح میں کمی کا باعث بنتی ہیں، بچوں میں ٹیکے لگنے کی شرح بلند ہوتی ہے۔ اور محنت کی میدان میں بہتر کارکردگی کی بنا پر تعلیم یافتہ خواتین اپنے ملکوں کی مجموعی معیشت کے فروغ کا باعث بنتی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی بینک کی ایک جائزہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ اگرایک خاتون نے سکول کی تعلیم حاصل کی ہوگی تو اس کی عمر بھر کی کمائی میں ہر سال 18 فی صد اضافہ ہوگا ۔