امریکہ میں زیکا وائرس سے بچوں میں پیدائشی نقوص کی تصدیق

امریکہ میں زیکا وائرس سے بچوں میں پیدائشی نقوص کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں بیماریوں کی تحقیق کرنے والے ادارے نے زیکا وائرس کی وجہ سے بچوں میں پیدائشی نقوص کی تصدیق کر دی ہے ۔ دی یو ایس سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے زیکا وائرس کی وجہ سے مائیکروسیفلی کی بھی تصدیق کی۔برازیل میں پچھلے سال سینکڑوں ایسے بچے پیدا ہوئے جن کو مائیکروسیفلی کی بیماری تھی۔ یہ وہ مرض ہے جس میں بچے کا سر عام سروں کی نسبت غیر معمولی طور پر چھوٹا ہوتا ہے۔مائیکروسیفلی کا اسی وقت جنم ہوا جب زیکا وائرس کے کیسوں میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔ جو زیکا وائرس کے مریضوں کے اضافے کے ساتھ ہی ساتھ مائیکروسیفلی بھی ظاہر ہونا شروع ہوا تو ماہرین کو مچھروں کی وجہ سے ہونے والے وائرس پر شک ہوا۔امریکہ کے محکمہ صحت کے نمائندوں نے زیکا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے تنبیہ کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس کا امریکہ پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے انھوں نے مالی امداد میں اضافہ کی بھی درخواست کی ہے۔ سی ڈی سی کی ڈاکٹر این شوچیٹ کا کہنا تھاکہ زیکا وائرس کے بارے میں جب ہمیں اور معلومات ملی تو ہمیں احساس ہوا کہ یہ ہمارے اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔اس مرض کی تشخیص پہلی بار یوگینڈا میں 1947 میں ہوئی لیکن اس کی علامتیں معمولی تھیں جیسے کہ جوڑوں کا درد چلد پر کھجلی یا بخار لیکن 2015 میں برازیل میں اس وائرس کا موجودہ پھیلاؤ کی علامتیں بہت شدید ہیں ۔ اس وائرس کی وجہ سے تقریباً 200 بچے مر چکے ہیں۔تحقیق کاروں کی کوشش ہے کہ معلوم کریں کہ ایسا کیوں ہے کہ کئی بچے اس وائرس کی وجہ سے مر رہے ہیں اور کئی بچوں کی پیدائش کے وقت نقص ہوتے ہیں۔کچھ خِواتین جن کو یہ بیماری تھی انھوں نے صحت مند بچوں کو جنم دیا۔ سی ڈی سی کے مطابق امریکہ میں اب تک زیکا وائرس کے 346 کیس سامنے آئے ہیں اور ان سب کا تعلق سفر اور سیاحت سے ہے۔

مزید :

عالمی منظر -