پانامہ انکشافات نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیے ہیں،فرخ جاوید مون

پانامہ انکشافات نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیے ہیں،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات اورعمران خان کے رائے ونڈ مارچ کے اعلان نے وزیراعظم نوازشریف اوران کے د ر با ر یو ں کے ہوش اڑا دیئے ہیں اوراچانک ان کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوگئی ہے ،غریب عوام کے امیروزیراعظم صاحب قوم کوجواب دینے اورمستعفی ہونے کی بجائے لندن چلے گئے ہیں ۔
پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پنجابی فلموں کی طرح بڑھکیں مارنے کی بجائے وزیراعظم سے پوچھیں کہ بیرون ملک آف شورکمپنیوں میں لگایا جانے والا پیسہ کہاں سے آیا ۔