عمران خان نے پارٹی انتخابات بھی متنازعہ بنا دیے،میاں عرفان دولتانہ

عمران خان نے پارٹی انتخابات بھی متنازعہ بنا دیے،میاں عرفان دولتانہ

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے انتخاب بھی متنازعہ بنادئیے ہیں ، عمران خان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگالیں حکومت مدت پوری کرے گی ،آصف علی زرداری کی قیادت میں حکومت کے خلاف کوئی اتحاد نہیں بن سکتا ،آصف علی زرداری اور عمران خان کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت چلنے کو تیار نہیں ہے ،عمران خان ملک کی مقبول قیادت پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد چھوٹا کررہے ہیں ۔،تحریک انصاف میں منصفانہ انتخاب کرانے میں ناکام رہنے والے عمران خان اپنی جماعت میں بھی غیر مقبول ہوچکے ہیں ،عمران خان نے کسان دشمن پالیسی بنائی ہے ،وہ خیبرپختون خواہ میں روزانہ ہزارو ں درخت لگانے کا جھوٹااعلان کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کسان پیکج تاریخی ہے اس پیکج سے زراعت کو نئی زندگی ملے گی ،کسانوں نے اس پیکج پر اعتماد کااظہار کیا جبکہ اپوزیشن اس پیکج پر تنقید کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1