گرین ٹاؤن، ایک سالہ بچی گندے نالے میں گر کر جاں بحق

گرین ٹاؤن، ایک سالہ بچی گندے نالے میں گر کر جاں بحق

  



لا ہور (وقائع نگار)گرین ٹاؤن کے علاقہ میں ایک سالہ بچی کھیلتے ہوئے گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔بتایا گیا ہے کہ گرین ٹاؤن کے علاقہ گیر کلاں میں خانہ بدوش اسلم کی ایک سالہ بیٹی دعا اپنی جھگیوں کے قریب کھیل رہی تھی کہ جھگیوں کے قریب والے گندے نالے میں گر گئی جبکہ ورثا معلوم نہ ہونے پر تلاش کرتے رہے ۔ رات گئے نالے سے نعش تیر نے پر نالے سے نکال کر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں پولیس نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی