یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی (کل) ایران کا ایک روزہ دورہ کریں گی

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی (کل) ایران کا ایک روزہ ...

  



تہران (این این آئی) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی (کل) ہفتہ کوایران کا ایک روزہ دورہ کریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگیرینی کے ہمراہ متعدد یورپی کمشنروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔ایک روزہ دورے کے دوران موگیرینی بینکنگ کے شعبے سے لے کر انسانی حقوق کی صورت حال تک متعدد اہم موضوعات پر ایرانی قیادت کے ساتھ گفتگو کریں گی۔

مزید : عالمی منظر