امریکی ارب پتی شون پارکر کا کینسر کے علاج پر تحقیق کیلئے 25کروڑ ڈالرعطیہ کا اعلان

امریکی ارب پتی شون پارکر کا کینسر کے علاج پر تحقیق کیلئے 25کروڑ ڈالرعطیہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (اے پی پی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ایگزیکٹوز میں شامل امریکی ارب پتی شہری شون پارکر نے کینسر کے علاج پر تحقیق کے لئے 25 کروڑ ڈالر (26 ارب روپے )عطیہ کا اعلان کیا ہے۔شون پارکر میوزک شیئرنگ ویب سائٹ نیپسٹر کے بانی بھی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج پر تحقیق اس وقت اہم مرحلے میں ہے اور اس موقع پر انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا کر کے کینسر سے بچاؤ پر تحقیق پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عطیہ کی رقم کینسر پر تحقیق میں مصروف امریکی اداروں کو دی جائے گی۔ شون پارکر اور ان کی اہلیہ نے اس موقع پر اپنے گھر میں ایک دعوت کا اہتمام بھی کیا جس میں ہالی وڈ سٹارز ٹام ہینکس، کیٹی پیری، اورلینڈو بلوم، شون پین،بریڈلے کوپر اور ایپل کے بانی سٹیو جابز کی بیوہ لورین جابز نے بھی شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -