رائل پارک ، کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے 50لاکھ کی سمگل شدہ بی او پی پی فلم برآمد کر لی

رائل پارک ، کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے 50لاکھ کی سمگل شدہ بی او پی پی فلم ...

  



لاہور(وقائع نگار)کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے رائل پارک میں چھاپہ مارکر افغان ٹرانزٹ کے نام پر لائی گئی پچاس لاکھ سے زائد مالیت کی سمگل شدہ بی او پی پی فلم قبضہ میں لے لی۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ رائل پارک غوثیہ بلڈنگ کے گودام نمبر سات میں چینی ساختہ سمگل شدہ بی او پی پی فلم کی بھاری کھیپ چھپائی گئی ہے۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ منور خان کی سربراہی میں چھاپہ مار کر گودام سے فلم برآمد کر لی۔کسٹمزحکام کے مطابق بی او پی پی فلم افغان ٹرانزٹ کے نام پر لائی گئی تھی جس کی مالیت پچاس لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق بی او پی پی فلم کے مالک راجہ طارق اور محمد ناصر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی