مغل پورہ ، 50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

مغل پورہ ، 50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

  



لاہور(سٹی رپورٹر)مغل پورہ کے علاقہ میں نا معلوم 50سالہ شخص ریلو ے لائن عبور کر تے ہو ئے ٹرین کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا، اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شنا خت نہ ہو نے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ مغل پورہ کے علاقہ میں واقع مقا می ہو ٹل کے قریب نا معلوم 50سالہ شخص ریلو ے لائن عبور کر رہا تھا کہ دو سر ی جا نب سے آ نے والی کراچی ایکسپریس کی زد میں آ گیا اورموقع پر دم توڑ گیا ۔پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر لاش کو مردہ خا نہ میں جمع کرواتے ہو ئے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ایس ایچ او ظہیرالدین بابر نے بتا یاکہ متو فی شکل صورت سے اچھے گھرا نے کا لگتا ہے، ورثا کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...