کرائم اینڈکنٹرول سینٹر کاقیام، کام آخری مراحل میں داخل

کرائم اینڈکنٹرول سینٹر کاقیام، کام آخری مراحل میں داخل

  



لاہور(وقائع نگار خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام کیلئے کرائم کنٹرول سینٹر کے قیام کے سلسلہ میں کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔شہر کے بیشتر علاقوں میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل جبکہ سپیشل فورس نے صوبے بھر میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں جرائم کی روک تھام کیلئے کرائم کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے جس سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہو گی ، جبکہ بنائی گئی سپیشل فورس نے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پہلے ہی شروع کر دیا ہے جو گلیوں محلوں میں چوری چھپے منشیات فروخت کرنے والوں کی ریکی کر کے ان کو پکڑ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول سینٹر میں پولیس اہلکار پورے علاقہ کی مانیٹرنگ کر سکیں گے اور علاقہ میں لگائے گئے کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ ان کے ٹھکانوں کا بھی پتہ لگائیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو ان کرائم کنٹرول سینٹرز میں موجود آپریٹرز سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی اور ان کی موجودہ لوکیشن بتائیں گے جس کے ذریعے ان افراد کو گرفتاراورتفتیش کرنے میں آسانی پیدا ہو گی ۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اس حوالے سے اعلیٰ کیمرے لگائے جا رہے ہیں جو نہایت کم روشنی میں رات کے وقت بھی تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کیمروں کو کنٹرول روم سے مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ موڑا بھی جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے سول سوسائٹی اورشہریوں کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول سینٹرز کے قیام سے نہ صرف چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی بلکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے بھی یہ مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید : علاقائی


loading...