پنجاب : 656ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق 537شدید زخمی ہو گئے

پنجاب : 656ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق 537شدید زخمی ہو گئے

  



 لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز656ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں537 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ206افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران 13افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمر جنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 300 ڈرائیور، 27کم عمرڈرائیور، 334 مسافر اور 122 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 127 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 116 متاثرین کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل756متاثرین میں 600مرد اور156خواتین شامل ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں532موٹر سائیکلز، 90 آٹو رکشے،75موٹر کاریں،38مسافربسیں،27ٹرک اور 73 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...