28سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

28سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

  



لاہور(وقائع نگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں 28سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی ،پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 28سالہ علی کے گھریلو حالات خراب تھے جس پر اس نے گزشتہ روز زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی


loading...