پیپلز پارٹی میں موجود ٹولے کی سازشوں کو ناکام بنادیا،میاں ایوب

پیپلز پارٹی میں موجود ٹولے کی سازشوں کو ناکام بنادیا،میاں ایوب

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے اندر سازشی ٹولے کی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنا دیا ہے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے بڑھ کر ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اور غیر جمہوری طاقتوں کی حوصلہ شکنی کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج مشکلات میں گھرے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی امید کی آخری کرن کے طور پر آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم کو اس بات کا علم ہے کہ جب آصف علی زرداری یہ کہہ دیں گے کہ وہ جمہوری حکومت کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے تو پھر عمران خان نیازی کا دھرنا بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا ۔ڈاکٹر ضرار یوسف کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری کی جمہوریت دوستی اور مفاہمت کی سیاست کی وجہ سے میاں نواز شریف کی حکومت کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہوئے حالانکہ میاں نواز شریف نے اپنی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے ہمیشہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی وہ غلطیوں پر غلطیاں کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں قوم کا یہ مطالبہ ہے کہ وہ پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنی سیاسی اور اخلاقی پوزیشن کو واضح کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...