بھوگیوال، دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

بھوگیوال، دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  



لاہور(وقائع نگار)بھوگیوال کے علاقہ میں دھاگہ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،فائر بریگیڈ کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ پرقابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھوگیوال کے علاقہ میں واقع ایک نجی دھاگہ ساز فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ پرقابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پرشارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی