داتا گنج بخش ٹاؤن کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

داتا گنج بخش ٹاؤن کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں ہواجس کی صدارت ایم پی اے ماجد ظہورنے کی۔اجلاس میں ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات، ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے ماجد ظہور کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم پی اے ماجد ظہور نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن کی یونین کو نسلز میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں اور سکولوں میں بھی ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے چلایا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...