فیکٹری ایریا،جعلی شراب ساز فیکٹری پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

فیکٹری ایریا،جعلی شراب ساز فیکٹری پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

  



لاہور(وقائع نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم سیف علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 254 ادھے شراب، کیمیکل ڈرم، سٹکر، خالی بوتلیں، سیل مشین ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ ایس ایچ اوفیکٹری ایریاانسپکٹر حماد اختر نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے میؤ کالونی میں جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کرملزم سیف علی کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے254 ادھے شراب، کیمیکل ڈرم، سٹیکرز، خالی بوتلیں، سیل مشین ودیگر سامان برآمدکر لیا۔ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے کامیاب ریڈ پرایس ایچ اوفیکٹری ایریا انسپکٹر حماد اختر اور خصوصی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی


loading...