کرپشن سے عوام کے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہوتے ہیں،ناصر اقبا ل

کرپشن سے عوام کے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہوتے ہیں،ناصر اقبا ل

  



لاہور (جنرل رپورٹر )ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف ،آصف چٹھہ ، تنویر خان ، میاں زاہد لطیف ، صدر مدینہ منورہ سرفراز خان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ، صدر منڈی بہاؤ ا لد ین مرزاخالد محمود،صدرفیصل آباد ندیم مصطفی، صدر قصور میاں اویس علی اور صدر ٹیکسلا سردار منیراختر نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف علاج نہیں'' لاج'' بچانے کیلئے لندن گئے۔کرپشن سے عوام کے بنیادی حقو ق بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

۔جولوگ بھوشن یادیو کی گرفتاری پر''خاموش'' تھے ،ان کا شریف خاندان کے دفاع کیلئے ''جوش ''دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ دونوں حکمران پارٹیوں نے ایک دوسرے کیخلاف فرینڈلی اپوزیشن کاکرداربخوبی نبھایا ۔آف شورکمپنیاں ایکسپوزہونے پرچورفطری طورپرشورمچارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوحکمران اپنے بچوں کوٹیکس چوری سے نہیں روک سکتا وہ دوسروں کوکس طرح روکے گا۔پاناما انکشافات کے بعد''میں نہ مانوں''کی رَٹ نہیں چلے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...