صوبائی دارلحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارلحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  



 لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیروات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ہربنس پو رہ میں آصف کے گھر سے چور ساڑھے پانچ لاکھ،فیصل ٹاؤن میں انعام کے گھر سے پانچ لاکھ،شفیق آباد میں رشید کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ اور گلبرگ میں نعمان کی دکان سے 6لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چرا کرلے گئے۔ ڈاکوؤں نے سول لائن میں لبنیٰ اور اسکی فیملی سے دولاکھ،مغل پو رہ میں وقاص سے ایک لاکھ 45ہزار،کاہنہ میں عامر سے 35ہزار ،گلبرگ میں ثاقب سے 90ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی ۔علاوہ ازیں جوہرٹاؤن میں زبیر کی گاڑی جبکہ شالیمار میں ریاض ،نواں کوٹ مین امانت، جوہرٹاؤن میں محمد علی،نواب ٹاؤن میں طلحہ، چوہنگ میں غوث،فیکٹری ایریا میں اسد،اچھرہ میں عبید،لیاقت آباد میں جاوید،گرین ٹاؤن میں ثنا اور اسلم کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی