متعدد وارداتوں میں ملوث میڈم رانی گینگ کی سرغنہ سمیت 4ملزمان گرفتار
لاہور (وقائع نگار) سند ر پولیس نے بحر یہ ٹاؤن کے قریب چھاپہ مار کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور نقب زنی کی متعدد وارداتیں کر نے والے میڈ م رانی نقب زن ڈکیت گینگ کی 3خو اتین سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5لا کھ روپے کی نقد ی ،8 موبائل فونز ،5پسٹلز اور درجنو ں گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی صد ر فیصل مختا رنے ڈی ایس پی سند رسرکل عمر ان کر امت بخا ری کی سربراہی میں اس گینگ کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ ایس ایچ اوسند ر عا صم رفیع نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے بحر یہ ٹاؤن کے قریب چھا پہ مار کر4ملزمان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ واردات کی تیاری کر رہی تھیں۔ گرفتار ملزمان میں میڈ م رانی،روبینہ پر وین ،خو رشید بی بی اور سعید گلز ار شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے 25وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ملزمان سے 10مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی صد ر فیصل مختا ر نے میڈ م رانی نقب زن ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوسند ر عا صم رفیع ر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔