چھوٹوڈکیت گینگ سے کبھی ملاقات ہوئی نہ فون کیا،سردار شیر علی گورچانی

چھوٹوڈکیت گینگ سے کبھی ملاقات ہوئی نہ فون کیا،سردار شیر علی گورچانی

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے نجی چینل پر نشر ہونے والی چھوٹو گینگ سے رابطے کے متعلق خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں،چھوٹو ڈکیت سے کبھی نہ ملاقات ہوئی اور نہ فون پر بات۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل نے بغیر تصدیق کے بے بنیاد خبر نشر کی، میڈیا کے نمائندگان کو چاہیے کہ خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق کرلیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کا علاقہ میرے حلقے سے 150کلو میٹر دور ہے۔میں نے آج تک چھوٹو کی شکل تک نہیں دیکھی ،یہ ہی اسکو پہچانتا ہوں اور نہ ہی کبھی اسکے کسی آدمی سے ملا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکار چھوٹو گینگ سے جرات اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...